آزاد فلسطینی ریاست کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شاہ سلمان

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ریاض میں فلسطینی صدرمحمود عباس نے خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات کی۔ جس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی صدر کو یقین دلایا کہ سعودی عرب یروشلم دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے شاہ سلمان اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

Comments are closed.