رومانیہ میں کورونا متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

رومانیہ، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی یونٹ کے ترجمان ارینا پوپا نے بتایا کہ پیٹرا نیامٹ نامی شہر کے سرکاری ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قائم کیے جانے والے انتہائی نگہداشت وارڈ میں آگ لگی۔انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد شدید جھلس چکے ہیں آگ وہاں لگی جہاں مجموعی طور پر کووڈ 19 کے مریض وینٹیلی لیٹر پر تھے۔رومانیہ کی وزیر صحت نیلو تاتارو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

جبکہ میڈیا کے مطابق متاثرہ ہسپتال سے متعلق بتایا کہ وہ طویل عرصے سے ناقص انتظامات کا شکار تھا جہاں حکومت کے مقرر کردہ 8 منیجر گزشتہ سال سے ہسپتال کی نگرانی کر رہے ہیں۔موجودہ منیجر لوسین مائیکو کو صرف 3 ہفتے قبل ہی اس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا جبکہ ان سے قبل تعینات منیجر کو مریضوں کے ساتھ خراب سلوک پر عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ رومانیہ میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 53 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

Comments are closed.