سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیسبک پر نوجوان سفیان یونس کی جانب سے شئیر کی گئی تفصیلات کےمطابق روبی میں آج صبح 10 بجے ایک بار پھر ایک سپر مارکیٹ میں دو افراد نے گھس کر الکوحل کی بوتلیں چرانے کی کوشش کی۔
روبی میں پاکستانی دوکانداروں کی بننے والی نئی ایسوسی ایشن کی میٹنگ جاری تھی دوران میٹنگ جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو روبی کے بہت سے پاکستانی دوکاندار اپنی دوکانیں بند کرکے وہاں پہنچ گئے،اور پولیس کو اطلاع کی،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ھے
واضع رہے چند روز قبل روبی میں پاکستانی دوکاندار کو مزاحمت پر قتل کیاگیاجس کے بعد وہاں پر قاتلوں کی جلد گرفتاری اور انصاف کے لئے احجاجی مظاہرہ کیاگیاتھا۔
Comments are closed.