سپین نےیوکرین پر قبضے کی وجہ سے یورپی یونین کی طرف سے روس پر عائد پابندیوں کے دائرہ کار میں روسی ارب پتی اولیگارچ سرگئی 140 ملین یورو مالیت کی یاٹ کو تحویل میں لے لیا ہے۔ یاٹ کی لمبائی 85 میٹر ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یاٹ کو بارسلونا کی بندرگاہ سے قبضہ میں لیاگیایے۔ اور یہ 9 فروری سے بارسلونا شپ یارڈ میں موجود ہے۔ یاٹ کا نام ویلری ہے۔ یاٹ کے مالک سابق کے جی بی افسر اورصدر ولادیمیپیوتن کے اتحادی ہیں۔
اس سے قبل جرمنی نے روس پر عائد پابندیوں کے دائرہ کار میں روسی ارب پتی عثمان اوف کی 600 ملین ڈالر مالیت کی یاٹ تحویل میں لے لی جبکہ اطالوی پولیس نے روسی ارب پتی آندرے ایگورویچ میلنیچینکو کی ملکیت والی ایک سپر یاٹ کو قبضے میں لیا۔
Comments are closed.