سپین میں ریان ائیر، ایزی جیٹ عملے کا ہڑتال کا اعلان

سپین میں کام کرنے والے ایزی جیٹ ائیر لائن کے عملے نےتنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے ساتھ 9 روزہ ہڑتال کا اعلان کیاہے۔ ایزی جیٹ کا عملہ جولائی کے مہینے میں ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہاہے۔ یو ایس او ایزی جیٹ سیکشن کے جنرل سیکرٹری میگول گالان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہڑتال 1 سے 3 جولائی، 15 سے 17 جولائی، اور 29 سے 31 جولائی کو کی جائے گی۔سپین میں ایزی جیٹ فلائٹ اٹینڈینٹ عملے نے بنیادی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیایے۔

حال ہی میں سپین میں کام کرنے والے ریان ائیر کے کیبن کریو عملے نے جون آخری ہفتے اور جولائی کے پہلے ہفتے میں ہڑتال پر جانے کا اعلان کیاہے۔ بیلجیم، سپین، پرتگال اور فرانس میں 24 سے 26 جون جبکہ اٹلی میں 25 جون کو ہوگی۔ عملے کی جانب سے سپین میں 30 جون، یکم اور 2 جولائی کو منصوبہ بنی کی جارہی ہے۔

ذرائع کےمطابق ائیر لائنز اور انتظامیہ کے درمیان بات چیت بھی جاری ہے قوی امکان ہے کسی معاہدے کی صورت میں ہڑتال منسوخ ہو جائے گی۔

Comments are closed.