جہاز کی ٹکٹ صرف 5 یورو میں، ریان ائیر لائن کی جانب سے سال 2020 کی سب سے بڑی آفر

بارسلونا۔ ریان ائیر لائن کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی سپرآفر کی پیشکش کی گئی ہے۔جس میں 48 گھنٹوں کے لئے 10 لاکھ سیٹیں بکنگ کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ ہر سیٹ کی قیمت صرف 5 یورو مقرر کی گئی ہے۔اس آفر کے ذریعے ستمبر اور اکتوبر کے مہینے کے لئے سیٹ بک کروائی جاسکتی ہے۔

مسافر اس آفر سے 2 ستمبربروز بدھ رات 23:59 تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس میں یورپین ممالک،مشرق وسطی شمالی افریقہ کے لئے آفر کی پیشکش کی گئی ہے۔

ہسپانوی مسافر قومی ہوائی اڈوں جیسے ٹینیریف ، پالما،ایویسا،سینٹیاگو ، میڈرڈ یا بارسلونا، لندن ، پورٹو ، پیرس،اوسلو ، پراگ ، ویانا یا نیپلیس کے لئے بکنگ کروا سکتے ہیں۔

Comments are closed.