بارسلونا کے نواحی علاقے سبادل میں بائیس زون کے موسس پولیس کے افسران کے اعزاز میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا مئیر سبادیل کی صدارت میں ہونے والی اس تقریب میں نیشنل پولیس، گواردیا سول اور میونسپل پولیس کے آفیسران نے بھاری تعداد میں اپنی فیملی سمیت شرکت کی.
پولیس آفیسرز کے ساتھ اس تقریب میں سول سوسائٹی، مقامی کونسلرز ، جج صاحبان اورشہریوں نے شرکت کی۔تقریب میں موسس پولیس آفیسران کو مختلف سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو پکڑنے اور شہر میں جرائم کو کنٹرول کرنے پر انکی بہترین کارکردگی پر میڈلز،شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔پولیس چیف این ریکے اور سربراہ جیل خانہ جات صوبہ کاتالونیا سیزر ، پولیس چیف خاوئیر کی خصوصی دعوت پر سفیان یونس اور امیدوار برائے کونسلر سانتا کلوما شہزاداکبر وڑائچ نے بھی اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
Comments are closed.