بارسلونا، سپین کے صوبہ کاتالونیا کے صدر مقام بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانہ میں تعینات ہونے والے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ نے کاتالونیا کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر جوزف پوخنتے کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں 30نومبر کو ہونے والے سانحہِ ٹیٹوان آتشزدگی کے واقعے کے متاثرین کی جسدِ خاکی کی فوری ترسیل کی درخواست پر زور دیا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ڈیڈ باڈیز کے معاملے میں قونصل خانہ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی جی نے قونصل جنرل کو یقین دلایا کہ قونصل خانہ کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
واضع رہے کاتالان محکمہ صحت اس سے قبل دو بار یہ اپیل منسوخ کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق قونصل خانہ اور تدفین کمیٹی کے مابین ٹاکرہ ڈیڈ باڈیز کی ترسیل میں رکاوٹ کا باعث بنا۔ اس حوالے سے قونصل جنرل اور تدفین کمیٹی کے اراکین کے درمیان ملاقات بھی ہوچکی ہےقونصل جنرل اور تدفین کمیٹی کے ممبران میں ملاقات کو مثبت عمل کے طور پر دیکھا جارہاہے۔
Comments are closed.