قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ کی ڈائریکٹر کاسا ایشیا خاویر پاررندو سے ملاقات

بارسلونا۔ قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ نے ہسپانوی وزارتِ خارجہ کی ذیلی تنظیم کاسا ایشیا کے بارسلونا سنٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انھوں نے ڈائریکٹر کاسا ایشیا سے ملاقات کی۔

ڈائریکٹر کاسا ایشیا نے پاکستانی قونصل جنرل سلمان بابر بیگ کو پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ ثقافتی، تعلیمی اور تہذیبی روابط اور منصوبوں کے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا۔

 قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ نے کہاکہ پاکستانی تارکینِ وطن سپین اور کاتالونیا میں ایک بڑی کمیونٹی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان اور کاسا ایشیا کے درمیان روابط اور منصوبوں میں مزید اضافہ ہو اور بارسلونا میں قونصل خانہ پاکستان ان تمام کاوشوں میں اپنابھر پور کردار ادا کرے گا۔

Comments are closed.