سپین کے وزیراعظم پیدروسانچز کا نوجوانوں کے لئے 250 یورو ماہانہ الاونس کا اعلان

سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے کہاہے کہ نئے ہاوسنگ قانون میں اگلے دو سالوں کے لئے 250 یورو ماہانہ یوتھ واوچر بھی شامل ہوگا۔ یہ ہاوسنگ بونس 18 سے 35 سال کے درمیانی عمر والے افراد حاصل کرسکیں گے۔ بہت زیادہ کم آمدنی والے افراد اس میں 40 فیصد اضافہ کروا سکیں گے۔

سیویا میں اربن فورم سپین کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ آنے والے ریاستی بجٹ میں نواجونوں کے لئے نئی سکیم کو حصہ بنایا جائے گا۔ جس کے بعد سپین بھر میں نوجوان اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے

گھر الاونس ایسے افراد اپلائی کرسکیں گے جن کی کم سے کم سالانہ آمدنی 23ہزار 725 یا اس سے کم ہوگی۔

Comments are closed.