سپین کے وزیراعظم کاموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 250 ملین یورو فنڈ کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سپین کے قائمقام۔وزیراعظم پیدرو سانچز نے موسمیاتی ایکشن سمٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے 250 ملین یورو کے اعلان کیاہے۔سپین گرین کلائیمیٹ فنڈ کے لئے 225 ملین یورو، موافقت فنڈ 20 ملین یورو موسم جاننے کے آلات کے لئے 17 ملین یورو فراہم کرے گا۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں صدر نے کہا کہ عزم، قیادت اور عمل کی ضرورت ہے ہمیں بیک وقت  تمام محاذوں پر کام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو 56 فیصد تک، قابل تجدید توانائی کس ہدف 48 فیصد تک کم کیاجائے گا۔

قائمقام صدر نے کہاکہ سپین نے ریکارڈ وقت میں توانائی کی منتقلی کا آغاز کیا ہے اور کوئلے پر اس کا 80% انحصار پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔کوئلے سے چلنے والے آخری پاور پلانٹ 2025 تک بند ہوجائے گا۔

پیدرو سانچز نے ایک بار پھر ایک نئے بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو فنڈز تک رسائی کو آسان بنائے رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے۔

Comments are closed.