میڈرڈ: جنوبی کوریا کہ صدر مون جے کے ہمراہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے کہاہے کہ سپین میں بہت جلد پبلک مقامات پر ماسک کی پابندی ختم کر دی جائے گی۔ ملک میں بہت جلد 15 ملین سے زائد افراد ویکسین حاصل کر لیں گے۔
انھوں نے کہا کہ سپین کی 50 فیصد آبادی بہت جلد ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلے گی۔گرمیوں کے اختتام تک 70 فیصد شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیاجائے گا۔ویکسینیشن کے ساتھ فیصلہ کرنےمیں آسانی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پبلک ہیلتھ کمیشن کےصوبوں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں ماسک کا استعمال ختم کرنے کے حوالے سے کوئی نقطہ زیربحث نہیں آیا۔نہ ہی اس حوالے سے کوئی لائحہ عمل ترتیب دیاگیایے۔
Comments are closed.