وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر حالات معمول پر رہے،کورونا وائرس کے پھیلاو میں واضع کمی ہو گئی تو 9 مئی سے ملک گیر لاک ڈاون ختم کردیاجائے گا۔ حکومت نے اکتوبر2020 کے آخری ہفتے میں ملک گیر لاک ڈاون کے اعلان کے بعد صوبوں کو پابندیوں کے حوالے سے فیصلے کا اختیار دیاتھا۔پیدرو سانچز نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح پابندیوں کو ختم کرناہے۔9 مئی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد لاک ڈاون کو بڑھایا نہیں جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ اپریل سے ستمبرکے درمیان 87 ملین ویکسین کی خوراکیں حاصل ہوں گی جس سے رواں سال اگست تک 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
Comments are closed.