اسپین کے صوبے کاتالونیا میں اس دن کو خاص اہتمام کے ساتھ منانے کی روایت برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ اس دن کو سال کا سب سے زیادہ محبت والا دن کہا جاتا ہے۔ یوم محبت پر ہسپانوی مرد جس سے محبت کرتا ہے اسے سرخ گلاب اور گندم کا خوشہ پیش کرتا ہے جبکہ خواتین کی جانب سے مردوں کو کتاب کا تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔
صوبہ کاتالونیا میں یہ دن محبت اور ادب کے حوالے سے خصوصی طور پر منایا جاتا ہے۔ روایت ہے کہ صدیوں پہلے اسپین میں ایک ڈریگن سے بچنے کے لئے ہر گھر کے ایک خاندان کی قربانی دی جاتی تھی، اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دن ایسا آتا ہے کہ حاکم وقت کی بیٹی کو قربان ہونا تھا۔
شہزادی بھی اس صدیوں پرانی روایت کے مطابق قربانی کیلئے ڈریگن کے مسکن غار میں پہنچی تو وہاں ایک سپاہی پہنچ گیا اور اس نے ڈریگن کو ہلاک کر کے شہزادی کو بچالیا ہے۔ اس سپاہی نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے شہزادی کو سرخ گلاب پیش کیا۔ جس کے بعد یہ روایت شروع ہوئی۔
گزشتہ سال کورونا وباء کے باعث سانت جوردی تہوار 23 اپریل کی بجائے 23 جولائی کا منایا گیا تھا۔ کورونا وباء میں کمی کے بعد رواں سال اس تہوارکو مقررہ دن 23 اپریل کو منایاجائے گا۔اس دن مختلف قسم کی ثقافتی تقریبات اہتمام کیاجاتاہے۔اس دن پھولوں اور کتابوں کے تحائف دئیے جاتے ہیں اور شہر بھر میں جگہ جگہ آف کو کتابوں اور پھولوں کے سٹال نظر آتے ہیں۔
رواں سال 23 مارچ کے موقع پرہاسپتل سٹریٹ 56 پر واقع کاتالونیا لائبریری کو مفت وزٹ کیا جاسکتایے۔ میوزیم آف آریکالوجی 10 بجے سے 7 بجے تک انٹری فری رکھی جائے گی۔کاتالان انسٹی میں 4 بجے سے 8 بجے تک انٹری فری ہو گی۔ شہریوں کو پارک گوئیل میں داخلے کی اجازت بھی دی جائے گی۔
Comments are closed.