بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سارہ میک برائیڈ کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور انہوں نے ریاست ڈیلاوئر سے سینیٹ کی نشست میں فتح حاصل کی ہے۔سارہ میک برائڈ نے ٹوئیٹر پیغام کے زریعے اپنی جیت کا اعلان کیا۔
ڈیلاویر میں آسانی سے اپنے حریف ری پبلکن کے امیدوار اسٹیو واشنگٹن کو شکست دینے والی 30 سالہ سارہ میک برائیڈ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آج کی رات ایل جی بی ٹی کا ایک بچہ دکھائے گا کہ امریکی جمہوریت ٹرانس جینڈر کے لیے بھی کتنی کشادہ ہے۔
We did it. We won the general election.
Thank you, thank you, thank you.
— Sarah McBride (@SarahEMcBride) November 4, 2020
سارا اپنے علاقے میں سماجی کاموں کے لیے شہرت رکھتی ہیں،2012 میں اس وقت شہرت پائی جب وہ امریکی یونیورسٹی کی طلباء باڈی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ اسکول کے میں تعلیم کے دوران وہ ٹرانس جینڈر کے طور پر سامنے آئیں اور بعد ازاں اوبامہ انتظامیہ سے انٹرویو کیا اور وہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والی پہلی ٹرانس جینڈر خاتون بن گئیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر اب تک معمولی برتری حاصل ہے
Comments are closed.