سعودی عرب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

الریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کردیں۔

سعودی شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے کابینہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرخارجہ عادل الجبیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیرخزانہ ابراہیم ال اصاف  کو وزیرخارجہ مقررکیا گیا ہے جب کہ عادل الجبیر کو وزارت خارجہ میں مشیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

شہزادہ عبداللہ کو نیشنل گارڈز کے سربراہ کا عہدہ دیا گیا ہے۔ جنرل خالد بن کرار کو سکیورٹی چیف جب کہ مساعد ال عبان کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے عہدہ پر فائز کر دیا گیاہے۔

ترکی الشبانہ وزیراطلاعات اور حمد آل الشیخ وزیرتعلیم  کے عہدے پر فائز کیے گئے ہیں۔ عسیر کے گورنر فیصل بن خالد کو سبک دوش کر کے ان کی جگہ ترکی بن طلال کو نیا گورنر مقررکیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ میں تبدیلیاں ملکی مفاد کی خاطر کی گئی ہیں۔

Comments are closed.