بارسلونا۔ کاتالونیا میں اسکول چھ ماہ کے وقفے کے بعد تعلیمی سال کے آغاز کے لئے 14 ستمبر کو کھولے جائیں گے ، لیکن ابھی تک اس پرحتمی فیصلہ نہیں کیاجاسکا کہ طلبا کی واپسی کیسے ہوگی۔ صدرکیم ٹوررا نے اعلان کیا کہ 12 سال سے زیادہ عمر کے تمام طلبا کو اسکولوں میں چہرہ ماسک پہننا پڑے گا ،
انہوں نے 15 ستمبر سے 15 نومبر تک اسکولوں کے لئے بڑے پیمانے پر اسکریننگ کے منصوبے کا بھی اعلان کیا ، جس میں لگ بھگ 500،000 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
پرائمری اسکول کی کلاسوں میں زیادہ سے زیادہ 20 طلباء ہوں گے ، جبکہ سیکنڈری اسکول میں بھی کلاس کے سائز بھی کم ہوجائیں گے۔منگل کو حکومتی کابینہ کا ایک غیر معمولی اجلاس ہوگا جس میں سکولوں میں طلبا کی واپسی اور کوروناوائراس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کےپروٹول طے کئے جائیں گے
Comments are closed.