پیرس: فرانس میں کورونا وباء کے باعث بند سکول کھلتے ہی متعدد بچے خطرناک وبا کا شکار ہوگئے، جس کے بعد 22 سکولوں کو دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔
فرانس میں کورونا وباء پھوٹنے کے بعد بند کیے گئے سکولوں کو چار روز پہلے کھولا گیا تھا تاہم حکومت کا اقدام سکولوں کو بچوں کیلئے خطرناک ثابت ہوا ہے، 22 سکولوں کے متعدد بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد میٹروپولیٹن فرانس میں 12 اور جزیرے کے ری یونین میں 10 سکول بند کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکولوں کی بندش کا فیصلہ بچوں کو کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے مناسب اقدامات کے فقدان اور وباء سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کیا گیا، ان 22 سکولوں کی بندش سے 100 کے قریب کلاسوں کے طلباو طالبات متاثر ہوئے ہیں۔
فرانسیسی وزیر تعلیم ژان میشل بلنکر نے کہاہے کہ اگر کسی تعلیمی ادارے میں تین سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آتے ہیں تو اسے بند کردیا جاتا ہے۔ صحت کا پروٹوکول کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متاثرہ طالب علم یا استاد کو فوری طور پر دیگر بچوں اور عملے سے علیحدہ کردیاجاتاہے۔
Comments are closed.