بارسلونا پولیس نے غیر یورپی افراد سے جبری شادیاں کروانے میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کرلیا

میترو پولی کے مطابق سپین کی نیشنل پولیس اور مقامی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی افراد کی شادیاں کروانے والے 7 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ گروہ نے مبینہ طور پر 14 شادیاں کروائیں۔شادیاں کروانے کے عوض خطیر رقم وصول کی جارہی تھی۔

پولیس تحقیقات کا آغاز جنوری میں ہوا۔تفتیشکے مطابق چار مردوں اور 3 خواتین پر مشتمل گروہ نےذہنی معذر لڑکیوں کو شادی پر مجبور کیا۔ یہ شادیاں غیر یورپی شہریوں کو لیگل حیثیت دلوانے کےلئے کروائی جارہیں تھیں۔

تحقیقات کے دوران پولیس اولیسا دی مونتسیرات اور ماتوریل میں گھروں کی نشاندہی کرنے میں کامیاب رہی۔ جہاں پر متعدد لوگوں کی فرضی رجسٹریشن کی گئی تھی۔ 16 اور 17 مارچ مشترکہ آپریشن کے دوران 7 افراد کو حراست میں لیاگیا۔گرفتار افراد کو عدالت کے سامنے پیش کیاگیا جبکہ تفتیش تاحال جاری ہے

Comments are closed.