بارسلونا: کوروناقوانین میں نرمی، حکومت نے پیر سے شاپنگ سنٹرز کھولنے کا اعلان کردیا

بارسلونا۔ کاتالون حکومت نے پیر 14 دسمبر سے شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اجازت 30 فیصد صارفین کے ساتھ مشروط کی گئی ہے۔ شاپنگ مالز کی بندش اور کرسمس قریب ہونے کے باعث بارسلونا سنٹر میں دوکانوں گاہکوں کا دباو بہت بڑھ گیاتھا۔ شاپنگ سنٹر کھولنے کے فیصلے کے بعد اس دباو میں بھی کمی واقع ہوگی۔

کاتالونیا کی زمینی سرحدوں کی بندش کو برقرار رکھاگیاہے۔حکام کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی قوانین کو مدنظر رکھنے اور احتیاط کی تلقین کی گئی ہے۔ ثقافتی سرگرمیوں کی بھی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ حکام نے کہاہے کہ جن جگہوں پر 1000 افراد کی گنجائش ہے وہاں 50 فیصد کو آنے کی اجازت ہوگی انتظامیہ کی جانب سے جگہ کو ہوادار بنانے کے حوالے سے ممکنہ اقدامات اٹھانا ہوں گے

حکومت کی جانب سے مذہبی تقریبات اور شادیوں کی بھی اجازت دی ہے تاہم گنجائش کے 30 فیصد افراد ہی وہاں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

Comments are closed.