بارسلونا۔ قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی دعوت پر سپین میں تعینات ہونے والے سفیر شجاعت علی راٹھور کی قونصل خانہ بارسلونا کا دورہ کیا جس میں انھوں نے پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری، سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیں گے اور دونوں ملکوں کے مابین تجارت کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سپین کے مابین تجارت کے وسیع مواقع موجودہیں اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے اسے فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سپین میں پاکستانیوں کا امیج بہت بہتر ہے اور مقامی حکام اور عوام دونوں تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستانی محنتی قوم ہیں اور سپین کی تعمیر وترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے مزید کہا کہ سپین بہت سے پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی، ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں اور ان کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ میڈرڈ میں پاکستان کے سفارتخانے اور بارسلونا میں قونصل خانہ کی مدد اور تعاون سے اس میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہےسفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے اس موقع پر قونصل جنرل علی عمران چوہدری کی قیادت میں قونصلیٹ بارسلونا کی عوامی خدمات کو سراہا اور کہا کہ علی عمران چوہدری ایک منجھے ہوئےدیانتدار افسر ہیں جن پر پاکستان اور فارن آفس کو فخر ہے۔
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کے ساتھ سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی جس میں سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے تسلی بخش جوابات دئیے ۔
Comments are closed.