سپین کے صوبہ کاتالونیاکے صدر مقام بارسلونا کے نواحی علاقے سبادیل کے پلاسہ اسپانیہ میں ٹرین اسٹیشن کے مرکزی دروازے کے باہر سیاسی جماعت اسکیرا ریپبلیکانہ کی جانب سے میڈرڈ پارلیمنٹ میں امیگریشن کے قوانین میں تبدیلی کیلئے جاری دستخطی مہم کے سلسلے میں ٹینٹ لگایا گیا۔
دستخطی مہم کے دوران گذرنے والے راہگیروں سے اپیل کی گئی کے وہ ایمیگریشن کے قوانین میں ترمیم کیلئے اس دستخطی مہم کا حصہ بنے ، سبادیل میں اسکیرا ریپبلیکانہ کے صدر پارٹی کے کونسلر،پارٹی کے مئیر کے امیدوار گبریل فرنینڈس جو کے خود بھی امیگرنٹ ہیں اور انکا تعلق لاطینی امریکہ کے ایک ملک یوروگوائے سے ہے۔
یادرھےکہ اس دستخطی مہم میں وہ تمام لوگ اپنے دستخط کرسکتے ہیں جن کے پاس سپین کی نیشنلٹی ہیں اور اس کیلیے مجموعی طور پر پانچ لاکھ افراد کے دستخطوں کی ضرورت ھے اور اس کا ٹائم دسمبرتک ھے اس دستخطی مہم کا سپینش زبان میں نام (iniciativa legislativa popular) ھے ایسے تمام افراد جن کے پاس سپین کی نیشنلٹی ھے یا وہ مقامی سپینش لوگ ہیں وہ اس دستخطی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں،
Comments are closed.