بیجنگ: چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت نےامریکی نام نہاد ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ کی شدید مخالفت کی ۔
حال ہی میں امریکہ نے انسانی حقوق کی آڑ میں سیاسی جوڑ توڑ اور معاشی دھونس میں ملوث ہوتے ہوئے نام نہاد ” ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے قانون” پر دستخط کئے۔
یہ سنکیانگ کی تما م قومیتوں کے لوگوں کو اپنی محنت اور روزگار کے ذریعے بہتر زندگی کی جستجو کے حق سے محروم کرنے کی کوشش ہے جس کا مقصد سنکیانگ کی مستحکم ترقی میں رخنہ اندازی ہے تاکہ “چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے سنکیانگ کا استعمال” کے مذموم ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔لہذا سنکیانگ کے تمام باشندے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے سختی سے مخالفت کرتے ہیں ۔
Comments are closed.