یورپ میں تعلیمی پالیسیوں کا جائزہ لینے کے لئےبرسلز میں تعلیمی سربراہی کانفرنس کا انعقاد

یورپی یونین کے صدر مقام برسلز میں 6ویں تعلیمی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں یورپی یونین کے تمام رکن ممالک سے تعلیمی ماہرین، یونیورسٹیوں، بزنس اسکولوں کے سربراہان اور وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصدیورپین ایجوکیشن ایریا کی کارکردگی اوریورپی یونین کی تعلیمی پالیسیوں کا جائزہ لینا اور مسقبل کے لئے حکمت عملی مرتب کرناتھا۔

انہیں یورپی یونین کے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن نے خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ وہ یورپی یونین ایجوکیشن ایریا میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ایجوکیشنل سروز یوکے کے ڈائریکٹر عدیل خان بھی تعلیمی کانفرنس میں شمولیت اختیار کی، کانفرنس میں وہ واحد پاکستانی تھے جن کو شمولیت کی دعوت دی گئی۔عدیل خان نے یورپی یونین کے حکام کو تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلباء کے لیے یورپین بزنس اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی مواقع کھولے جائیں۔

انہوں نے یورپی یونین کی کمشنر ایلیانا ایوانووا اور اسپین کے وزیر تعلیم خوسے مینوئل سے ملاقات کی اور پاکستانی طلباء کو سٹڈی ویزا کے حصول اور یورپی ممالک کے سفارتخانوں سے تاخیر کا سامنا کرنے والی مشکلات پر بات چیت کی۔ عدیل خان نے پاکستانی طلباء کے لیے ایک خصوصی امیگریشن پروگرام کی سفارش کی جسے “EU EduMig” کا نام دیا گیا ہے.

Comments are closed.