سپین میں دوبارہ لاک ڈاون کی صورت میں70فیصد کاروبار بندہونے کا امکان،بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ

بارسلونا۔ سیلف ایمپلائیڈ ورکرز ایسوسی ایشن کے مطابق اگر ملک میں دوبارہ لاک ڈاون لگایاگیاتو 72 فیصد چھوٹے کاروباری افراد اپنے کاروبار بند یا ملازمین کو فارغ کردیں گے جس سے بیروزگار افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

اخباری  رپورٹ کے مطابق اے ٹی اے کے مطابق 20 فیصد کاروباری افراد کاخیال ہے کہ اگر لاک ڈاون لگایا گیاتو وہ کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔35 فیصد کا خیال ہے کہ نئے لاک ڈاون کی صورت میں ممکن ہے کہ وہ کاروبار بند کردیں جبکہ 16 فیصد کاروباری افراد کاکہناہے کہ وہ اپنے ورکرز کی تعداد کم کردیں گے۔

صدر اے ٹی اے لورینزو آمور کے مطابق سیلف ایمپلائیڈ افراد ہنگامی صورتحال سے دوچار ہیں۔ہر روز گزرنے والے دن کے ساتھ خود ملازمت کرنے والوں کی اکثریت کی معیشت مزید خراب ہوتی جارہی ہے ہم ایک بار پھر غیر معمولی صورتحال میں ہیں جس کے لئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔

80 فیصد افراد کی آمدنی میں گزشتہ سالوں کہ نسبت واضع کمی ہوئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق 47 فیصد افراد نے اپنے ملازمین کے کام کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ 29.7فیصد نے اپنے ملازمین کو کم کرنے کا عندیہ دیاہے 22 فیصد ایسے کاروباری ہیں جو نہیں جانتے کہ وہ ملازمین کے حوالے سے کیافیصلہ کریں گے

Comments are closed.