ماحولیاتی آلودگی کے باعث رواں سال بارسلونا کے چار ساحلوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔سگریٹ نوشی پر پابندی 29 مئی سے 12 ستمبر تک عائد رہےگی۔فیصلے کا اطلاق سانت میکل، سومروسترو، نووا آئیسیرا، نووا ماربیا پر ہوگا۔
حکومت نے رواں سال فروری میں تمباکو نوشی پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ کیا تھا اور مارچ میں فیصلے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ اس قبل سانت فیلیو ڈی گیلس، لوریت ڈی مار کے ساحلوں پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد ہے۔
بارسلونا میں کل اموات میں 13 فیصد اموات تمباکو نوشی سے ہوتی ہیں۔ تمباکو نوشی سرطان کا باعث بنتی ہےصحت کے علاوہ سگریٹ ایک بہت بڑاماحولیاتی مسئلہ بھی ہیں۔ ساحل پرسگریٹ آبی آلودگی کا باعث بن سکتے ہیں جو کہ سمندری حیات کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے
Comments are closed.