سپین:پیدرو سانچز کی وزیراعظم بننے کی راہ ہموار،سوشلسٹ اور ایسکیرا “ایمنسٹی” قانون پر متفق

میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمقام صدر پیدرو سانچز اور کاتالان صدر پیری آراگونس ریفرنڈم کے حامیوں کے لئے معافی کے قانون پر اتفاق رائے کرلیاہے۔ پیدرو سانچز اور پیری آراگونس نے منگل کے روز فون پر بات چیت کی فریقین کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق دونوں رہنماوں نے معافی کے قانون پر متفق ہوگئے ہیں۔

کانگریس کی سپیکر فرانسینا آرمینگول جمعہ تک سیشن کی تاریخ کا اعلان کریں گی۔جس میں 7 اور 8 تاریخ کو اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم کی سیٹ کے لئے ووٹنگ ہوگی۔

کسی بھی امیدوار کوصدر بننے کے لئے پارلیمان میں 176 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے23 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پارتیدو پاپولر 136 نشستیں حاصل کی تھیں سابقہ حکمران جماعت پسوئے 122 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

قائم مقام صدر پیدرو سانچز کی جماعت پسوئے پرامید ہے کہ آزادی پسند جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے بعد وہ بطور صدر مطلوبہ اکثریت حاصل کرلیں گے تاہم ابھی تک سوشلسٹ جماعت کے دیگر جماعتوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ پیدرو سانچز نے بھی بادشاہ فلپ سے ملاقات میں بطور صدارتی امیدوار نام پیش کیاتھا۔

سپین کے آئین کے مطابق 2 ماہ کے اندر اگر کوئی بھی امیدوار مطلوبہ ووٹ نہ حاصل کر سکا تو دوبارہ انتخاب ہوں گے 26 نومبر تک صدارت کی کرسی سنبھالنا ہوگی اگر ایسا نہ ہوا تو آئین کے مطابق 14 جنوری کو دو مہینے کے بعد ملک بھر میں دوبارہ انتخابات ہوں گے

واضع رہے صدارتی امیدوار البرتو فیخو سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔سادہ اکثریت کے لئے البرتو فیخو کے حق میں 172 ووٹ جبکہ مخالفت میں 177 ووٹ ڈالے گئے تھے

Comments are closed.