بارسلونا: سپین میں کورونا وائرس پھر پنجے گاڑھنے لگا، مزید تین ہزار سے زائد افراد اس خطرناک وباء کا شکار ہو گئے، حکومتی عہدیداروں نے بھی صورتحال کو تشویش ناک قرار دینا شروع کر دیا۔
وزارت صحت کے ڈائریکٹر فرنینڈو سیمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے، متعدد علاقوں میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3ہزار349 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد سپین میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد تین لاکھ 77 ہزار 906 تک پہنچ گئی ہے، 7 ہزار سے زائد نئے کیسز میں سے 3 ہزار349 بدھ کو رپورٹ ہوئے، کاتالونیا 1 ہزار95، اندلس 599، باسکی کنٹری 544، کاسٹیلا ای لیون 388 اور اراگون میں 350 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ سات روز کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 1ہزار 407 افراد اسپتال داخل کیے گئے یہ تعداد دو گنا زائد ہے، نئے مریضوں میں سے 90 کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور آئی سی یو میں جانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
Comments are closed.