سپین میں مسلح افواج کا دن، ہسپانوی بادشاہ فلپ نے سپین کے لئے جان دینے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے

سپین میں مسلح افواج کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا۔ جس میں 3 ہزار فوجی اہلکاروں نے پریڈ میں حصہ لیا 150 گاڑیاں اور ہیلی کاپٹرز اور دیگر جنگی سازوسامان کو نمائش کے لیے پیش کیاگیا۔سپین کے بادشاہ فلپ اور ان کی اہلیہ نے پریڈ میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ملک کے لئے جان دینے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا پرچم کشائی تقریب کے بعد ہسپانعی بادشاہ فلپ نے ملک کے لئے جانیں دینے والے فوجی جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

پریڈ میں مسلح افواج کے ساتھ دیگر اداروں کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ فوجی طیاروں نے فضا میں مختلف رنگ بکھیرے اور کرتب دکھائے۔ 40 طیاروں نے اڑان بھری جس میں جنگی طیارے، ٹرانسپورٹ اور ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔ پہلی بار ہسپانوی خاتون نے پیراشوٹ اور پرچم کے ساتھ جہاز سے جمپ کیا۔

Comments are closed.