اسپین نے کورونا ویکسین کے آخری ٹرائل کی اجازت دے دی

نیشنل میڈیسن ایجنسی نے بیان میں کہا کہ تیسرے مرحلے کا ٹرائل اسپین بھر میں 9 مختلف ہسپتالوں میں ہوگا جس کے لیے رضاکار موجود ہیں۔اسپین کی حکومت نے جانسن اینڈ جانسن کو کووڈ-19 ویکسین کی آخری ٹرائل کی اجازت دے دی جس کا ٹیسٹ دیگر 8 ممالک بھی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو خوراک پر مشتمل ٹرائل 30 ہزار رضا کاروں پر ہوگا جو بیلجیم، کولمبیا، فرانس، جرمنی، جنوبی افریقہ، اسپین، برطانیہ، امریکا اور فلپائن میں موجود ہیں۔ایجنسی نے اسپین میں رضاکارون کی تعداد نہیں بتائی لیکن ہسپتالوں کی تعداد سے آگاہ کیا۔

یورپی کمیشن نے جانسن ویکسین کی 200 ملین خوراکیں خریدنے کے لئے ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اسی طرح فائیزسے بھی معاہدہ کیا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں کم سے کم 234 ویکسین منصوبے ترقی میں ہیں۔

صرف ایک ہفتے کے دوران دنیابھر سے 3 دواساز کمپنیوں کی جانب سے ویکسین کے مثبت نتائج کا دعوہ سامنے آیاہے جن میں فائزر 90 فیصد، روس کی اسپٹنک 92 فیصد اور امریکہ کی کمپنی مودیرنا 94 فیصد مثبت نتائج کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

Comments are closed.