بارسلونا۔کوروناوائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کاتالونیاکی صوبائی حکومت نے نئی پابندیوں کااعلان کیاہے۔جمعہ کی شام سول پروٹیکشن نے فیصلہ دیاہے کہ نائٹ کلب ، ڈانس ہال، ڈانس فلورز، میوزیکل سرگرمیوں پرپورے کاتالونیا میں پابندی عائد ہے۔
سول پروٹیکشن بحران کمیٹی نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ بلدیات اور کاتالان حکومت کی مقامی کونسلوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان اقدامات پر عمل کیا جائے – بصورت دیگر پابندیوں کا نفاذ کرنا پڑے گا۔
جمعہ کی شام کاتالونیا کی صحت عامہ کے سیکرٹری جوزپ ماریہ آرگیمن نے کہا کہ یہ اقدامات عدالتی منظوری کے منتظر نہیں ہیں کیونکہ ان سے کسی بنیادی حقوق پر اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے صوبہ بھرمیں 10افراد کے اجتماع پر پابندی،بار،ریسٹورنٹس پر 50فیصد،عبادت گاہوں میں آمدورفت محدود کرنے کااعلان کیاتھا۔
Comments are closed.