سپین کی متعدد صوبائی حکومتوں نے کورونا پابندیوں میں نرمی عندیہ دے دیا

میڈرڈ۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح ایک لاکھ باشندوں میں 900 سے 321 پر آگئی ہے جس کے بعد متعدد صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیاہے۔وفاقی حکومت نے خطرے کی انتہائی حد 250 مقرر کررکھی ہے۔

میڈرڈ میں واقعات کی شرح ایک لاکھ باشندوں میں 427 پر ہے تاہم میڈرڈ کی صوبائی حکومت نے 7 بلدیات 31 دوسرے علاقوں میں نقل و حرکت کی پابندی ختم کردی ہے۔جبکہ کرفیو کے اوقات بھی رات 10 سے 11 بجے کردیاہے۔کینری جزیرے میں 6 سے زائد افراد کو اکٹھے بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جبکہ کارنیوال کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

کاتالونیا میں سکول کے بچوں کو کھیل کود کی اجازت دی گئی ہے تاہم کورونا پابندیوں کو 28 فروری تک برقرار رکھاگیاہے۔ وزیر صحت نے کہاہے کہ اگر وائرس کے پھیلاو کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری رہاتو پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔اندولوسیا کی حکومت نے بھی فروی کے آخر میں پابندیوں میں نرمی کا امکان ظاہر کیاہے۔۔

ویلنسیا کی صوبائی حکومت نے ایک لاکھ باشندوں میں پھیلاو کی شرح 1200 سے کم ہو کر 358 پر آنے کے بعد پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیاہے۔ تاہم سرحدیں یکم مارچ باریں ریسٹورنٹس کے لئے بھی اوقارت کار کے تحت بند ہوں گے۔

Comments are closed.