میڈرڈ۔ ہسپانوی حکومت نے دوسرے ممالک سے آنے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے گیاہے ٹیسٹ 72 گھنٹے پرانا ہوناچاہیے۔ نئی قرار داد جلد سرکاری گزٹ میں شامل کی جائے گی اوراس قانون کا اطلاق 23 نومبر سے ہوگا۔ اس سے قبل سپین میں داخلے کے لئے ایساقانون نہیں تھا۔
اس حوالے سے مسافروں کےلئے ہیلتھ کنٹرول فارم جاری کیاگیاہے جو کہ مسافروں کو ملک میں داخلے سے قبل پر کرکے اپنے پاس رکھناہوگا۔ فارم پرکرتے ہوئے بتاناہوگا کہ پی سی آر ٹیسٹ 72 گھنٹے پراناہے اور مسافروں کو فارم ہسپانوی یا انگریزی زبانوں میں پر کرناہوگادستاویز اصلی ہونی چاہیے اور کمپیوٹر یا موبائل پر مکمل کر کے بھی دکھائی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ مسافروں سے اصل پی سی آر ٹیسٹ کا کاغذ بھی مانگا جاسکتاہے۔ فارم https://www.spth.gob.es پر دستیاب ہے۔ سپین پہنچنے کے بعد فارم بورڈنگ پر جمع کروانا ہوگا۔
حکومت کی جانب سے نیا اقدام یورپی یونین کی سفارشات کے بعد اٹھایاگیاہے۔ اس کا مقصد یورپ میں موذی وباء کے پھیلاو کو کنٹرول کرناہے۔
Comments are closed.