سپین میں کورونا سے مزید 22 ہزار سے زائد افراد متاثر، متعدد صوبوں کا پابندیوں کو سخت کرنے کا فیصلہ

بارسلونا۔ ہسپانوی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں 22 ہزار 7سو 44 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جن میں 22 سو 12 کیسز گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سامنے آئے ہیں۔ اعدادوشمار صوبوں کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹاکی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں۔

مجموعی طور پر کورونا وباء کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں کیسز کی تعداد 33 لاکھ 70 ہزار 2 سو 56 ہو چکی ہے۔ جبکہ گزشتہ دنوں 182.09کے مقابلے میں وائرس کے پھیلاو کی شرح 199.00 پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں 94 ہزار 4 سو 26 مثبت کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔نئے اعدادوشمار کے مطابق مزید197 افراد کی موت کورونا وبا سے ہوئی ہے۔ جس کے بعد مجموعی طور پر سپین میں اموات کی تعداد 76 ہزار 5 سو 25 ہوگئی ہے۔

سپین کے متعدد صوبوں میں ایک بار پھر کورونا پابندیوں کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا کیسز کہ بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث کیا جا رہاہے۔ کاتالونیا میں بھی محکمہ صحت کے اراکین نے پابندیوں کو سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضع رہے وزیراعظم پیدرو سانچز نے 9 مئی سے ملک گیر پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیاہے جس کے بعد صوبوں کے پاس پابندیوں کو عائد کرنے کے اختیارات بھی ختم ہونےکا امکان ہےن

Comments are closed.