سپین میں گزشتہ ہفتے کےدوران کورونا کے 31 ہزار نئے کیسز رجسٹرہوئے

بارسلونا۔ سپین میں گزشتہ ہفتے کے دوران 31 ہزار 7سو 85 رجسٹر ہوئے ہیں۔ صرف جمعہ کے پیر کے دوران 10 ہزار 5سو 95 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2425 تصدیق شدہ کیسز رجسٹرہوئے ہیں۔ سپین میں مجموعی اموات کی تعداد31 ہزار 4سو 11ہو گئی ہے۔

میڈرڈ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے مختلف علاقوں میں لاک ڈاوں لگا دیاگیاہے۔ جبکہ صوبائی حکومت نے مرکزی حکومت سے قوانین پر عمل درآمد کے لئے فوج کی مدد کے لئے بھی درخواست کی ہے۔

صوبہ کاتالونیا میں حکومت کی جانب سے مختلف پابندیا عائد کی گئی ہیں گزشتہ دنوں حکومت نے 6 سے زائد افراد کی میٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے اور پابندی کرسمس تک برقراررکھنے کا عندیہ بھی دیاہے۔

Comments are closed.