بارسلونا، ہسپانوی وزیر صحت سلواڈور الی نے آر اے سی 1 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ میں کوویڈ 19 کی نئی قسم سامنے آئی ہے لیکن اس وقت تک سپین میں نئے وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔وزیرصحت کے مطابق کاتالونیا میں اس ویکسین اتوار سے لگائے جانے کی امید ہے وہ بھی نئے وائرس کے خلاف موثر ثابت ہوگی۔انھوں نے کہاہے کہ جہاں تک دوسرے ممالک جیسے فرانس اور جرمنی نے برطانیہ سے پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔ حکومت اس پر غور کررہی ہے تاحال اس کا کوئی امکان نہیں۔
وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ 23 نومبر سےسپین میں داخلے کے لئے برطانیہ سمیت دیگرممالک سے ہوائی یا بحری راستے میں داخل ہونے کے لئے پی سی آر کے منفی ٹیسٹ کی ضرورت کرتا ہے۔جہاں تک پیر کو یوروپی میڈیسن ایجنسی کی طرف سے منظور شدہ فائزر ویکسین کی بات کی گئی ہے ، انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ویکیسین کا عمل 27 دسمبر سے اسپین میں شروع کیا جائے گا۔ اتوار کے روز کاتالان کے وزیر صحت البا ورگس نے کہا کہ اس رول آؤٹ کاتالونیا میں ویکسین کے پہلے دن ہی شروع ہوگا۔
وزیرصحت کے مطابق سپین بھر میں تقریبا 20 لاکھ افراد کو فروری تک ویکسین لگائی جائے گی۔جن میں کیئر ہومز کے رہائشی اور صحت کے کارکن شامل ہیں۔ رول آؤٹ کا پہلا مرحلہ اس بات کی ضمانت دے گا کہ اسپتالوں میں تناؤ کم ہو جائے گا اور ان لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا ہمارا اندازہ ہے کہ مئی یا جون تک ہم 15 سے 20 ملین افراد کے درمیان ٹیکے لگاسکتے ہیں ۔
Comments are closed.