سپین میں گزشتہ 14 دنوں کے دوران کوروناوائرس کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 84ہزار2سو87 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں 7ہزار 6سو 62 کیسز گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔ایک لاکھ باشندوں میں پھیلاو کی شرح 689اعشاریہ 27 ریکارڈ کی گئی ہے۔اسپین میں وبائی مرض سے ابتک 53ہزار 7 سو 69 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ابھی سپین میں 23 ہزار ایک سو 84 افراد ہسپتالوں میں داخل ہیں۔جن میں 3287 افراد آئی سی یو میں داخل ہیں۔جبکہ 984 افراد کو ڈسچارج کردیاگیاہے۔
سپین کی متعدد صوبائی حکومتیں رات کے کرفیو کا وقت تبدیل کرنے پر غور کررہی ہیں۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کےدرمیان بدھ کے روز بات چیت ہوگی۔ اس سے قبل متعدد صوبوں میں کرفیو رات 10 سے صبح 6 بجے تک لگایاگیاہے۔ کرفیوکا وقت بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث کیا جائے گا۔
Comments are closed.