میڈرڈ: سپین حکومت کی جانب سے کورونا وباء کے دوران مالی امداد یا بیروزگاری فنڈ فراہمی کی سکیم ایرتے (ای آر ٹی ای) میں آئندہ سال جنوری تک توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔
سپین کے وزیرمحنت یولاندا دیاز نے ٹی وی انٹرویو کے دوران کہاہے کہ کورونا وباء کے باعث پیدا معاشی و عوامی روزگار کی صورتحال کے پیش نظر ایرتے سکیم دسمبر میں کرسمس کے بعد تک جاری رکھی جا سکتی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام مختلف امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔
وزیرمحنت یولاندا دیازنے مزید کہاہے کہ گزشتہ برسوں میں تنخواہوں میں اضافے کے باوجود سپین کے عوام آمدن اورقوت خرید کے حوالے سے دیگر یورپی ممالک سے بہت پیچھے ہیں۔ 2021میں ورکرز کی تنخواہ بڑھانے کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ لیا جارہاہے۔
دوسری جانب سپین کی سماجی تحفظ کے وزیرخوسے لوئیس نے بھی عندیہ دیا ہے کہ کورونا وباء کے باعث بیروزگاری فنڈ کی سکیم ایرتے کی مدت میں جنوری کے وسط تک توسیع دیئے جانے کا امکان ہے ۔
ایرتے سکیم کی مدت بڑھانے سے متعلق معاملات کو حتمی کے لئے حکومت اور تاجرتنظیموں کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہاہے۔ 30 لاکھ سے زائد افراد ایرتے سے فائدہ اٹھایا ہے، آئندہ بھی ملازمتوں سے فارغ اور بے روزگار افراد کو حکومت بے روزگاری فنڈ مہیا کرے گی۔
Comments are closed.