سپین: امدادی سکیم ایرتے کی مدت 31 جنوری تک بڑھا دی گئی

سپین۔ حکومت اور تاجرتنظیموں کے درمیان کئی روز کے مذاکرات کے بعد امدادی سکیم میں توسیع کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت امدادی سکیم ای آرٹی ای میں 31جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ امدادی سکیم 30 ستمبر کو ختم ہورہی تھی۔

وزیر محنت یولانداز دیاز کے مطابق سکیم سے تمام شعبوں کو معاشی فائدہ پہنچے گا۔ کورونا بحران کے دوران متاثر ہونے والی کمپنیوں کو درخواست کی صورت میں سوشل سیکیورٹی سے چھوٹ مل سکتی ہے۔وزیرلوئس ایسکریو نے کہاکہ اب سے روزگار سے متعلق حفاظتی اقدامات میں ہر ماہ کم از کم ایک ہزار ملین یورو لاگت آئے گی۔ سوشل سیکیورٹی کے سربراہ نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ اپریل اور ستمبر کے درمیان حکومت نے کویڈ کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کے لئے 20ہزار ملین مختص کئے

عارضی سکیم کے تحت مالکان اپنے ملازمین کو عارضی طور پر فارغ کرتے ہیں جن کو ان کی تنخواہ کا70 فیصداور بعد میں 50 فیصد ادا کیا جارہا تھا لیکن نئے معاہدے کے تحت دوبارہ متاثرین کو 70 فیصد ادائیگی کی جائے گی

سپین میں اس وقت 7 لاکھ 50ہزار افراد اس سکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں لاک ڈاون کے دوران یہ تعداد 34 لاکھ کے قریب تھی۔

Comments are closed.