آفیشل اسٹیٹ گزٹ میں شائع ہونے والے حکمنامے کے مطابق سپین نے پرتگال کے ساتھ سرحدوں کی بندش کو یکم مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے اسپین کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیاگیایے۔دونوں ممالک کے حکومتی اراکین کے درمیان بات چیت کے بعد سرحد کھولنے کی تاریخ کوآگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
دونوں ممالک کے درمیان نقل وحرکت کو کم کرنے کے لئے رواں سال جنوری میں سرحدوں کوبند کرنے کا اعلان کیاگیاتھا جس میں متعدد بار توسیع کی گئی۔
پرتگال کے ساتھ سرحد کو 18کراسنگ پوائنٹس (پی پی اے) کے ذریعے پار کیا جاسکتا ہے جن میں سے صرف 7 مستقل طور پر کھلے ہوئے ہیں۔ جن میں ویلینیا ، ولا ورڈ دا رائیا ، کوئنتانیلھا ، ویلار فورموسو ، کییا ، ولا ورڈ ڈی فِلِکھو اور کاسترو مارم شامل ہیں۔
اس فیصلے کے بعدصرف ہسپانوی شہریوں، رہائشی اجازت نامہ رکھنے والوں،کام،تعلیم، اور ڈپلومیٹس، طبی عملے کے افراد، تجارتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہی ملک میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔
Comments are closed.