سپین حکومت نے امدادی اسکیم (ایرتے) کی مدت 30 ستمبر تک بڑھا دی

ہسپانوی حکومت اور تاجر تنظیموں کے درمیان جاری مذاکرات میں فیصلہ کیا گیاہے کہ کوروناوباء کے دوران شروع کہ گئی امدادی اسکیم ایرتے کی مدت 30 ستمبر تک بڑھائی جائے گی۔ امدادی اسکیم میں پانچویں بار توسیع کی جارہی ہے

سماجی تحفظ کے وزیر خوسے لوئس نے کہاہے کہ 36 لاکھ بے روز گار افراد میں سے 85 فیصد ملازمتوں پر واپس چلے گئے ہیں انھوں نے امید ظاہر کی آنے والے دنوں میں روزگار کے مواقع بڑھنے سے مزید بہتری آئے گی۔

مزدور یونینیوں، تاجر تنظیموں اور حکومت کے درمیان جمعرات کے روز معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر محنت یولاندا دیازبھی موجود تھیں۔

Comments are closed.