میڈرڈ: سپین نے کورونا وائرس کےپھیلاو کے خدشے کے پیش نظر غیر یورپی ممالک کے شہریوں کے لئے سفری پابندیوم میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ سفری پابندیاں 31 مارچ سے ختم ہونے والی تھیں تاہم انھیں 30 اپریل تک بڑھا دیاگیاہے۔
ایسے ممالک جہاں کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی ہوئی ہے ان ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے جن میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، چین،روانڈا، سنگا پور جنوبی کوریا شامل ہیں۔
ہسپانوی حکومت کے فیصلے کا اثر تکنیکی طور پر برطانیہ کے شہریوں پر بھی پڑے گا کیونکہ برطانیہ یورپ سے باہر یوچکاہے۔ سپین نے 30 مارچ سے برطانوی شہریوں کے لئے سفری پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم برطانوی حکومت کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روکنے کے لئے بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیاہےم
Comments are closed.