سپین نے یورپی یونین اور شینگن ایریا سے باہر کے ممالک سے غیر ضروری سفر پر پابندیوں میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔ پہلے سے عائد پابندیاں 30 اپریل کو ختم ہورہی تھیں جس کے باعث 30 اپریل کو ہی سرکاری گزٹ میں شائع حکمنامے کے مطابق سفری پابندیوں میں مئی کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
برطانیہ اور امریکہ سمیت یورپی یونین یاشینگن ایریا سے باہر کے ممالک کے مسافر مئی کے مہینے میں زمینی سمندری یا ہوائی راستے سپین کا سفر نہیں کرسکیں گے۔شامل ہیں۔تاہم انفیکشن کی شرح کم رکھنے والے کچھ ممالک آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، روانڈا، سنگاپور، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، چین کے شہری سپین کا سفر کرسکیں گے۔
اسپین نے 30 مارچ کو برطانیہ آنے والوں کے لئے اپنی سفری پابندی ختم کردی تھی تاہم یہ پابندی ان کے لئے ختم کی گئی جن کے پاس سپین کے رہائشی اجازت نامے تھے۔ سپین جون سے بین الاقوامی سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت کا اعلان کررکھاہے۔ جس،کے بعد ہی برطانیہ اور امریکہ کے شہری جن کو ویکسین لگ چکی ہے ان کو ملک میں داخلے کے لئے پی سی آر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
17 مئی کو برطانیہ کی حکومت اعلان کرے گی کہ اسپین کے کون سے علاقے برطانیہ کی “گرین” لسٹ میں شامل ہیں، جن میں آنے والوں کو برطانیہ واپسی پرقرنطینہ ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی
Comments are closed.