سپین “لیبر قوانین” کی خلاف ورزی، فوڈ ڈیلیوری کمپنی گلوو کو 79 ملین یورو جرمانہ
تفتیش کاروں کے مطابق فوڈ کمپنی نے بارسلونا اور ویلنسیا میں 10 ہزار ورکرز کے کانٹریکٹ دینے سے انکار کیاتھا
سپین کی لیبر کی وزیر یولاندا دیازکے مطابق فوڈیلیوری کمپنی گلوو کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 79 ملین یورو جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ گزشتہ سال سپین کی جانب سے ایک قانون پاس کیاگیاتھا کہ فوڈ کمپنیوں کے ساتھ منسلک افراد کو ریگولرائز کیا جائے گا۔ ان کا ذاتی بزنس یا آتونومو والا سٹیٹس تبدیل کیا جائے گا۔
وزیر کے مطابق فوڈ کمپنی گلوو نے 10 ہزار آتونومو افراد کو اپنا ورکر نہیں دکھایا وہ لوگ ذاتی حیثیت کے ساتھ ہی کمپنی کے ساتھ منسلک رہ کر کام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ لیبر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
تفتیش کاروں کے مطابق فوڈ کمپنی نے بارسلونا اور ویلنسیا میں 10 ہزار ورکرز کے کانٹریکٹ دینے سے انکار کیاتھا۔ گلوو سپین کی فوڈ کمپنی ہے جو 15 ممالک میں فوڈ ڈیلیوری کا کام کررہی ہے۔
Comments are closed.