سپین کی قومی سلامتی کمیٹی کو پیش کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق سپین میں 11 اپریل تک 52 ہزار سے زائد یوکرینی تارکین وطن کو عارضی رہائش کی اجازت دی گئی۔ ان افراد میں 39.4فیصد نابالغ شامل ہیں۔ کمیٹی کو یوکرین سے آنے والے افراداستقبال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا، مادرید،ایلیکانتے کے علاوہ مالاگاہ میں بھی مرکز نے کام شروع کردیاہے۔
سپین کے وزیراعظم اعظم پیدرو سانچز کے مطابق 24 فروری سے 10 اپریل تک 1 لاکھ 10 ہزار یوکرینی شہری سپین میں داخل ہوچکےہیں۔ سپین نے ان کو عارضی رہائش کی اجازت دی یے۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق 47 لاکھ یوکرینی شہری پڑوسی ملکوں کی جانب ہجرت کرچکے ہیں۔
اجلاس کے دوران یورپی یونین کی نئی حکمت عملی کے تحت روس پر پابندیوں کے اثرات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ پابندیوں میں روس اور بیلاروس کے روڈ کیرئیرز کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی اور روسی جھنڈے والے جہازوں کی یورپی بندرگاہوں میں پابندی شامل ہے۔
Comments are closed.