ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایاہے کہ سپین نے اب تک ترقی پزیرممالک کو کورونا ویکسین کی 50 ملین خوراکیں عطیہ کی ہیں
ان کا کہناتھا کہ کورونا وباء عالمی مسئلہ ہے جب تک وائرس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ہم محفوظ نہیں ہوسکتے۔
حکومت نے گزشتہ سال اکتوبرمیں وعدہ کیاتھاکہ 2022 کی پہلی ششماہی میں ترقی پزیر ممالک کو کورونا ویکسین کی خوراکیں مہیاکرے گا۔ پیدرو سانچز کا کہنا تھاکہ انھیں خوشی ہے کہ انھوں نے اپنا وعدہ پورا کیاہے۔
Comments are closed.