جنوبی سپین کے کچھ حصوں میں ہفتہ کے روز درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کرنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ایسی صورت میں جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتاہے۔ ہیٹ ویو کے پیش نظر حکومت نے قومی منصوبہ فعال کردیایے۔
سپین کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیاہے رواں سال مئی کا مہینہ گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ گرم ہوگا۔ افریقہ سے گرم اور خشک ہوا دھول کے ساتھ سپین داخل ہورہی ہے۔ جس سے روزانہ درجہ حرارت معمول سے 10C سے 15C زیادہ ریکارڈ کی جارہاہے۔ گزشتہ سال اگست کا مہنیہ گرم ترین تھا جب آندولوسیا کے قصبے مونٹورو میں درجہ حرارت °47.4c ریکارڈ کیاگیاتھا۔
ہسپانوی حکومت الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں کو ہائیڈریٹ رکھنے اور ہلکے لباس پہننے چاہیے، حکومت نے بچوں، حاملہ خواتین اور بوڑھے اور بیمار لوگوں پر گہری نظر رکھنے کا مشورہ بھی دیاہے۔
Comments are closed.