سپین کے 50 میں سے 30 صوبوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد ہیٹ ویو الرٹ جاری کیاگیاہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق رواں سال سپین کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیاجاسکتاہے۔اپریل میں گرمی کی شدید لہر کے بعد جون کے مہینے میں کم۔سے کم 38 زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیاتھا۔
سپین کے جنوبی علاقے قرطبہ، سیویل میں 46 سے 47 ڈگری تک پہنچ سکتاہے۔ 30 میں سے 12 صوبوں کے لئے اورنج الرٹ جاری کیاگیاہے۔ جبکہ 18 صوبوں کے لئے ییلو الرٹ(پیلا) جاری کیاگیاہے۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔
اسپین میں گزشتہ سال موسم گرما میں پارہ 42 ڈگری تک پہنچا، مئی اور اگست کے درمیان ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائی ڈریشن کے باعث355 اموات ہوئیں، سال 2021 کے انھی مہینوں میں یہ تعداد 189 تھی۔
Comments are closed.