سپین بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر، جنوری کے مہینے میں پارہ 28 ڈگری تک پہنچ گیا

یورپی ملک سپین کے جنوبی حصہ میں درجہ حرارت 28 ڈگری تک پہنچ گیاہے 1985 کے بعد جنوری میں گرمی کی بلند ترین شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہسپانوی محکمہ موسمیات کے مطابق متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 28.5 ڈگرئ سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

متعدد علاقوں میں موسم گرم ہونے کے بعد لوگوں نے ساحل کا رخ کیا۔ تاہم شہریوں کی جانب موسم کی تبدیلی پر تشویش کا اظہار بھی کیا،

گزشتہ سال سپین مخں درجہ حرارت کی زیادہ ہونے کے باعث متعدد ہیٹ ویو الرٹ جاری کئے گئے تھے۔ موسم میں تبدیلی خشک سالی اور جنگلات کی آگ میں اضافے کا سبب بھی بنی۔

Comments are closed.