5 مارچ سے سپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے میل جول رکھنے والے عام افراد کے لئے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ تمام افراد ویکسین کی شرط سے بالا تر ہوکر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وہ افراد جنھوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کو بھی استثنا حاصل ہوگا۔ متاثرہ شخص کے پاد جاتے ہوئے ماسک کا استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیاگیاہے
اس بات کا فیصلہ ملک میں صحت کے مسائل ہر نگاہ رکھنے والی کمیٹی نے صوبائی ماہرین کے ساتھ مل کر کیاہے۔ ہسپانوی وزیراعظم نے انٹرویو میں بتایاہے کہ قرنطینہ کے خاتمے کے حوالے کئی روز سے جائزہ لیاجارہاتھا
تازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق سپین میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ملک بھر کے ہسپتالوں میں 6 ہزار 4 سو 78 افراد کووڈ کے باعث ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ 1 ہزار سے کم افراد ایمرجنسی میں داخل ہیں۔
Comments are closed.